Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1975 ڈالر پر آگئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 881 روپے پر جاپہنچی۔

سونے کی قیمتوں کو پر لگنے کے بعد اب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور جمعے کے روز فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 1500 روپے پر آگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.