Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج،تیزی،39ہزار کی حدبھی بحال،59ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ; اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے باعث 100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حدبھی عبور کر گیا، 60 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً59ارب کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم27فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ا سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا ، بعد ازاں گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کی گئی جس کے باعث انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا ،تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 422 پوائنٹس کے اضافے سے 39258پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی172پوائنٹس کے اضافے سے 17070پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس222پوائنٹس کے اضافے سے 27559 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ مجموعی طور پر397کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 239کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،137میں کمی اور21 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر72کھرب94ارب روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.