Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک مارکیٹ میں 770پوائنٹس کی تیزی،136ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 770پوائنٹس کے اضافے سے 47896 پوائنٹس پرپہنچ گیا،81 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 136 ارب کا منافع ہوا، حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی ایک ارب41کروڑ22لاکھ شیئرز سے زائد رہیں جو جمعہ کی نسبت47.12فیصد زائد ہے ۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور معاشی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کی گئی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 302 پوائنٹس کے اضافے سے 19602پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس534پوائنٹس بڑھ کر 32238 پر بند ہوا،مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 351کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،65میں کمی اور 14میں استحکام رہا۔سرمایہ 82کھرب 67ارب ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.