Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رواں مالی سال کے دس ماہ ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :   رواں مالی سال کئی معاشی اہداف حاصل ہوتے ہوئے نظر آئے، حکومت آئندہ بجٹ میں معیشت کو ڈگر پر لانے کے لئے کئی بڑے فیصلے کرنے کا بھی اردہ رکھتی ہے۔

مالی سال 21-2020 کے دس ماہ میں ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی جس میں صرف ٹیکسٹائل برآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

دس ماہ کے دوران ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر اور جاری کھاتے 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 26 فیصد اضافے سے 15 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

دس ماہ میں پٹرول کی کھپت 12 فیصد اضافے سے 67 لاکھ میٹرک ٹن رہی، ڈیزل کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 61 لاکھ میٹرک ٹن، فرنس آئل کی کھپت 48 فیصد اضافے سے 24 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ دس ماہ میں بجلی کا استعمال 7 فیصد اضافے سے 102852 گیگا واٹ رہا۔

دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 37 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار، کھاد کی فروخت 10 فیصد اضافے سے 50 لاکھ میٹرک ٹن، سیمنٹ کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 82 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.