Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا انتخاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک  : عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا انتخاب کر لیا۔

ڈبلیو ایچ او برطانیہ، جنوبی افریقہ اور بھارت میں سب سے پہلے دریافت ہونے والی وائرس کی اقسام کے لیے مختلف یونانی حروف استعمال کرے گی، برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم کو ایلفا، جنوبی افریقہ والی قسم کو بیِٹا، اور بھارت میں دریافت ہونے والی قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے اس کا مقصد بات چیت کو آسان بنانا ہے اور وائرس کا ان ممالک کے ناموں سے منسلک ہونے سے ان کے بارے میں منفی تاثرات کو رد کرنا بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.