Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجگورميں طوفانی بارش، سوسے زائد مكانات تباہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں طوفانی بارش کے نتیجے میں سو سے زائد مكانات تباہ اور درجنوں مال مويشی اور گاڑياں پانی میں بہہ گئیں ہیں۔

تفصيلات كے مطابق جمعہ كي شام سےپنجگور ميں ہونے والي طوفانی بارش كے بعد ندی نالوں ميں زبردست طغيانی آگئی ہے، جس کی وجہ سے ڈمب اور مضافات ميں واقع رہائشی آباديوں ميں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے۔ جس سے ڈمب ، قادرآباد اور تسپ پوليس تھانہ كے احاطے اور سراوان ميں ايك سو كے قريب مکانات، دو گاڑیاں اور درجنوں مويشی سيلاب كي نذر ہوگئے ہیں۔

متاثرین مكين كھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ ایک گھرانے کے دس سے زائد مكانات تباہ اور گھريلو استعمال كی چيزيں بھی ملبے تلے دب گئيں ہیں۔ ڈپٹی كمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور كمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری نے متاترہ علاقوں کا دورہ کیا۔

سيلاب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ دوبارہ گھر تعمير كرنا ان كے ليے ايك خواب ہے ہم محنت كش ہيں، اور  زندگی ويسے ہی آزمائشوں سے دوچار تھی،  سيلاب نے ہماری زندگيوں كو مذيد تلخ بناديا ہے۔  ہمارے گھر کی خواتین اور بچےکہاں جائیں؟

متاثرين نے حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ فوری  طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرے اور ہمارے مكانات كي ازسرنو تعميركرے تاكہ ہمیں  سرچھپانے کے لیے چھت كا سہارا تو مل سكے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.