Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا وائرس : سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،وبائی مرض کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کومدنظررکھتے ہوئے سختی کے ساتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کی ضرورت ہے اور انہی ایس او پیز کے ذریعے ہی ہم نہ صرف ایک دوسرے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ ہمارے رشتہ دار،عزیز واقارب بھی محفوظ ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو ن عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایس اوپیز پرسختی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ وہ نہ صرف خود کو کورونا جیسی عالمی وباء سے خود کو محفوظ رکھیں بلکہ اپنے رشتہ داروں اور دوست واحباب کو بھی محفوظ کیاجاسکے،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سے آج دنیا کو مشکلات کاسامناہے خدانخواستہ حالات سنگین ہوئے تو پھر حالات کنٹرول کرنامشکل ہوگا،حکومت بلوچستان کی حتی الامکان کوشش ہے کہ عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائے تاہم صحت کے شعبے کے حوالے سے سہولیات کے ساتھ اس وبائی مرض سے بچاؤ کیلئے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرے کیونکہ موجودہ حالات میں سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.