Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فہیم اشرف جنوبی افریقہ کیخلاف بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  قومی آل راونڈر فہیم اشرف جنوبی افریقہ کیخلاف بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں ، کہتے ہیں اپنے کھیل سے قومی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سیریز کبھی آسان نہیں ہوتی لیکن جس انداز سے قومی ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے اس کے پیش نظر مضبوط ٹیموں میں سے ایک جنوبی افریقہ کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کی جائے گی۔ذاتی کارکردگی سے مطمئن آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کھیل سے قومی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔

دریں اثنا نوجوان بلے باز دانش عزیز نے بھی شائقین کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی امید دلا دی، انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.