Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام کو سٹے بازوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: شہزاد اکبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، قیمتیں بڑھنے پر حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کیا، سٹہ مافیا واٹس ایپ پر چینی کی قیمتیں طے کرتا ہے، 464 ذاتی بینک اکاؤنٹس میں 106ارب کی ٹرانزیکشن کا پتا چلا ہے، عوام کو سٹے بازوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، چینی کی قیمتیں گزشتہ ادوار میں بھی بڑھی ہیں، وزیراعظم نے چینی سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے سٹہ مافیا کیخلاف کام شروع کیا، سٹہ مافیا کا کام مصنوعی طور پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے، پنجاب میں 10، 8 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں، سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سٹہ مافیا سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں دستاویزات ملی ہیں، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہوگا، قیمتوں پر صرف شوگر ملز نہیں مارکیٹ فورسز بھی اثرانداز ہوتی ہیں، بہانے کیے جاتے ہیں کہ ایکس مل پرائس طے کرنا مشکل ہے، اطلاعات تھیں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.