Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی کچھ دیر بعد بیٹھک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی کچھ دیر بعد بیٹھک ہوگی جس میں بھارت سے تجارت سمیت ای سی سی فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے اور ملکی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا۔ کورونا وبا اور ویکسی نیشن کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بریفنگ دی جائیگی۔

صحت سہولت پروگرام کی اسلام آباد، گلگت بلتستان کے شہریوں تک توسیع منظوری کیلئے پیش ہوگی۔ ای او بی آئی کے چیرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ سٹیل ملز کیلئے سبسڈی، رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ کوسٹل زون کی ترقی سے متعلق ایم او یو منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.