Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے، ربابہ بلیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی افادیت کو دیرپا کارگر بنانے کے لئے قبل از نفاذ مرتب کردہ تجزیاتی رپورٹ کے تمام پہلووں کا سنجیدگی سے احاطہ کرنا ہوگا اور اس کے مطابق ایسی قابل عمل حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی جس سے مستقل میں بھی اس اہم پروگرام کی افادیت پورے طور پر قائم رہے اور اس کے استفادہ کنندگان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے بلوچستان کے زمینی حالات دیگر صوبوں کی نسبت مختلف اور پیچیدہ ہیں اس لئے یو ایچ سی سے متعلق ہمیں اپنی قابل عمل اسٹریٹیجی مرتب کرکے اس پر پوری تندہی سے اقدامات اٹھانے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام سے متعلق بلو چستان کے تناظر میں مرتب جائزہ رپورٹ کی مشاورتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام اسلام آباد کی ٹیکنیکل ٹیم ممبران کے علاوہ ڈاکٹر صفی، ڈاکٹر زیدی، بلوچستان سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، پی پی ایچ آئی بلوچستان کے سربراہ عزیز احمد جمالی بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام بلا شبہ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا واحد ایک ایسا بہت بڑا کوریج پروگرام ہے جس کا دائرہ غیر معمولی ہے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے نفاذ سے قبل تمام پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام سقم دور کرنے ہونگے یہ پروگرام پرائمری ہیلتھ کئیر سے وابستہ ہے اس لئے بنیادی سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی و بہتری کے لئے اب تاخیر کی قطعی کوئی گنجائش نہیں یو ایچ سی کے نفاذ کے بعد ہمیں اس مشن کو غیر یقینی صورتحال یا عدم استحکام کے نہج پر نہیں چھوڑنا بلکہ اسے عوامی مشکلات کے حل کا موثر وسیلہ ثابت کرنا ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سرکاری سطح پر عوام کو صحت کی معیاری سروسز فراہم کرکے حقیقی معنوں میں ڈلیور کریں پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.