Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے،سردار عبدالرحمن کھیتران

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  صوبائی وزیر خوراک سردار عبدلرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اب کائنات کیلئے مقصد کر رکھا ہے نعمت اللہ ظہیر قومی اثاثہ ہے بلوچستان کو ان پر فخر ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے خدمت خلق فانڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کے تین سالہ بعد وطن واپسی کے موقع پر ان کے اعزاز میں عصرانہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاسردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کی ضرورت ہے بلوچستان میں غربت کی حد ہے عوامی مسائل کے انبار ہیں جن کیلئے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کی انتھک جدوجہد فرورش کی طرح عیاں ہیں انہوں نے قومی خدمات پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ خصوصا تعلیم کے شعبہ میں ان کی خدمات گرانقدر ہے انہوں نے مختلف اوقات میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپیونفارماور دیگر ضروری سامان تقسیم کیئے ہیں جو یقینا عظیم خدمت ہے اس موقع پر چیئرمین خدمت خلق فانڈیشن نعمت اللہ ظہیر نے سردار عبدالرحمن کھیتران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کا بار بار اپنے ضلع سے منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور حالیہ صوبائی اسمبلی کا سب سے فعال رکن ہے ان کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے رہتے ہیں اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کے اعزاز میں پرتکلف پارٹی بھی دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.