Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سڑکوں کی تعمیری معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک نعیم خان بازئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیری معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، حلقہ میں اعلیٰ معیار کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں جس کی تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی، عوام کو جوابدہ ہوں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں۔ ان خیالات کا انہوں نے کلی نوحصار سے کلی عبدالزئی اغبرگ تک سڑک کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے کے معتبرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملک نعیم خان بازئی نے سڑک کی تعمیر میں استعمال کی جانے والی میٹریل کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیراتی کام میں میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حلقہ میں اعلیٰ معیار کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں جس سے عوام کو بہتر سفری سہولیتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے حلقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی، عوام کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے کررہا ہوں ان کی کوشش ہے کہ حلقہ کے عوام کے لئے شاہراہوں کی تعمیر، پینے کا صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔ ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہیں اور وہ عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.