Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پولیو ایک خطرناک بیماری ہے، ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہو کر انہیں عمر بھر کیلئے معذور بناتی ہے بچے اس قوم کا مستقبل ہیں۔ ہم اپنے مستقبل کو معذور نہیں ہونے دیں گے ہر صورت اس مرض کا خاتمہ کرکے رہیں گے اور اپنے صوبے کو وائرس سے پاک کرنا قومی و اخلاقی زمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت غلام فاروق مری، ڈویڑنل کمشنرز، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد نعیم بازئی، صوبائی کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام راشد رزاق، تمام ڈپٹی کمشنرز بزریعہ وڈیو لنک، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ والدین، علماء کرام اور معاشرے کے دیگر افراد اس مرض کے خاتمے کیلیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے اور صوبے کو ہمیشہ کیلئے پولیو جیسی مرض سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بھی اس مہم کے دوران اپنی زمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے سرانجام دیں اور ڈپٹی کمشنرز روانہ کی بنیاد پر مہم کی نگرانی کریں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے صوبے کو مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر راشد رزاق نے اجلاس کو مہم سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.