Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے، نواب ثناء اللہ زہری کا کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان سمیت تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے،صحافیوں بلخصوص کوئٹہ پریس کلب نے ہمیشہ بلوچستان کے اجتماعی مفادات اور مسائل کے حل کی آواز بلند کی ہے امید ہے کہ نو منتخب عہدیدار میڈیا کی آزادی و خودمختاری اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جنہیں حل کرنا نومنتخب عہدیداروں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور وہ ہرمشکل گھڑی میں مجھے اپنے شانہ بشانہ پائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.