Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبائی وزیرتعلیم کی کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد،سردار یار محمد رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کوئٹہ پر یس کلب کے انتخابات میں نو منتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان سمیت کابینہ کے دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ پر یس روایتوں کی امین سرزمین بلوچستان کا روشن چہرہ ہے جس نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم بلند کرنے کے ساتھ اعلیٰ معیار صحافت کو فروغ دیا ہے کوئٹہ پر یس کلب نے جمہوری انداز میں انتخابات کا سلسلہ خوش اصلوبی سے طے کر کے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے لوگ سیاسی اورشعوری فکر رکھتے ہیں اور وہ جمہوری انداز میں ہر معاملے کو آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں انہون نے کہا کہ نومنتخب کابینہ پر صحافیوں اور صوبے کی فلاح وبہبود دونوں کی بھاری ذمہ داری ہے جس میں وہ اکیلے نہیں ہیں ہم نے پہلے بھی صحافیوں کی فلاح وبہود کو ہمیشہ ترجیح دی اور حقیقی صحافت کو پروان چڑھایا ہے اور آئندہ بھی یہ تسلسل جاری رہے گا انہوں نے اپنی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.