Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کچھی میں قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  بلوچستان کے ضلع کچھی میں قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں کونج ہجرت کرکے بلوچستان کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کا غیر قانونی شکار کیا جاتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکار کونج کی نسل کشی کے مترادف ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.