Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اگر آئین کے تقاضوں کے مطابق عمل کیا جائے تو بے چینی اور اضطراب کا عالم ختم ہوجائے گا، ملک سکندر ایڈووکیٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : بلو چستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل(3) 29کے تحت توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے معا شرہ کا شیرازہ جس بے حمانہ انداز میں سکھر رہا ہے اس کی اصل وجہ آئین سے انحراف ہے معاشرہ میں تعمیر کی سمت کا کوئی تعین نہیں ہورہا ہے 17-09-2020کو ان کی تحریک کے نتیجہ میں اسپیکر نے رولنگ دی کہ حکومت حکمت عملی کے اصول کے تحت رپورٹ ایوان میں جلد از جلد پیش کرے لیکن چھوتا سے زائد عرصہ گزر چکا ہے کئی رپورٹ پیش نہیں ہوئی ہے انہوں نے تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی کے اصول کا باب آئین میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ رایست اور حکومت حکمت عملی کے اصول کو مد نظر رکھ کر ملک اور عوام کی خوشحالی،ترقی اور دنیا میں ممتاز حیثیت کا مالک بنانے میں کامیاب ہوگی آئین کا باب دوم میں آرٹیکل 29سے آرٹیکل 40تک حکمت عملی کے اصول طے کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی لازم قرار دیا ہے کہ حکمت عملی کے اس صولو پر عملدرآمد سے متعلق ہر سال قومی اسمبلی میں صدر اور صوبائی اسمبلیوں میں گورنر کی جانب سے رپورٹ میں ایوان میں پیش ہوگا جس پر اراکین بحث کرینگے حکمت عملی کے اصولوں کے تحت آئین کے آرٹیکل 31میں واضح طورپر قراردیا ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی زندگی اسلامی اصولوں اور انسانی تصوارات کے مطابق مرتب کرنے کے قابل بنانے کیلئے اور انہیں اسی سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے جن کے مطابق قرآن مجید اور سنت کے مطابق زندگی کا مفہوم سمجھ سکیں آرٹیکل 32بلدیاتی اداروں کو فروغ دینے کیلئے منتخب نمائندوں پر مشتمل بلدیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی حکومت کریگی آرٹیکل 33مملکت کے حکومت شہریوں کے درمیان علاقائی،نسلی،قبائلی، فرقہ وارانہ اور صوبائی تعصبات کی حوصلہ شکنی کریگی،آرٹیکل 34قومی زندگی کے تمام شعبوں میں عورتوں کی مکمل شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگی،آرٹیکل 35مملکت حکومت شادی،خاندان،ماں اور بچے کی حفاظت کریگی۔آرٹیکل 36حکومت اقلیتوں کے جائز حقوق ومفادات کا تحفظ کریگی،آرٹیکل 37حکومت عوام کی معاشی معاشرتی فلاح وبہبود کو فروغ دیگی،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دہائیوں سے حکومت اور دیگر اہلکار وحکام آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں اگر حکمت عملی کے اصولوں پر آئین کے تقاضوں کے مطابق عمل کیا جائے تو جو بے چینی اضطراب اور بے حسی کے عالم ہے ختم ہوجائے گا دینی اقدار کو فروغ ملے گی اور سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.