کوئٹہ : حکومت مسائل کے حل میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر زمینداروں، سرکاری ملازمین اور سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے متاثرہ افراد کے احتجاج کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت مسائل کے حل میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے زراعت سے بلوچستان کے لوگوں کی روزی روٹی وابستہ ہے مگر بجلی نہ ملنے سے زمیندار شدید مشکلات سے دوچار ہیں گزشتہ اجلاس میں چیئر مین نے جو رولنگ دی تھی اس کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی بحال ہوئی ہے مگر آج بھی صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی نہیں ہے حکومت جواب دے کہ کیسکو کو ادائیگی کیوں نہیں کی جارہی مجبور ہو کر اب زمینداروں نے صوبہ بھر میں ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے
مشرق مزید