کوئٹہ : اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام سے نکالے گئے مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور پارٹی سے نکالے گئے دونوں رہنماں نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب کی جے یوآئی کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
مشرق مزید