Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانوی کمپنیوں کے منافع کی منتقلی میں 123ملین ڈالر اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : رواں مالی سال پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کی طرف سے منافع جات کی منتقلی میں 123.1 ملین ڈالر اضافہ ہوا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 8ماہ میں برطانوی کمپنیوں نے 362.3 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھجوائے ، گزشتہ مالی سال جولائی تا فروری کے دوران اس مد میں 239.2 ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے تھے ،اس طرح معیشت کے مختلف شعبہ جات میں خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنیوں کی جانب سے بھی منافع جات کی منتقلی میں 49.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم جولائی تا فروری 20-2019 میں 145.9 ملین ڈالر رہا تھا جو جاری مالی سال جولائی تا فروری کے دوران 195.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔=

Leave A Reply

Your email address will not be published.