Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بینک اسلامی کا بائیک فنانسنگ کیلئے پیرانی گروپ سے معاہدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پیرانی گروپ آف کمپنیز (سپر پاورموٹرسائیکل کے تیار کنندگان)کے ساتھ کیش مینجمنٹ اینڈ ایمپلائی بینکنگ سروسز کے تحت اپنے کارپوریٹ، کمرشل ، ایس ایم ای صارفین کے ملازمین کیلئے بائیک فنانسنگ کی اپنی نئی پراڈکٹ کے حوالے سے معاہدہ کرلیا ہے ۔ترجمان کے مطابق بینک اسلامی اور پیرانی گروپ آف کمپنیز کے درمیان معاہدے پر دستخط کی ایک سادہ تقریب پیرانی گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس میں منعقدہوئی، اس موقع پربینک اسلامی کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ آئی بی جی ظہیر الٰہی بابر اور ڈائریکٹرپیرانی گروپ آف کمپنیز نوید عثمان میمن پیرانی نے معاہدے پر دستخط کیے ،بائیک فنانس شرعی اصولوں پر مبنی فنانسنگ کی ایسی سہولت ہے جس کے ذریعے کوئی بھی ملازم اپنے خوابو ں کی موٹر سائیکل سود سے پاک طریقے سے آسان اور انتہائی کم ماہانہ اقساط پر حاصل کرسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.