Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:تیزی برقرار،انڈیکس 96پوائنٹس بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس پورٹر) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روزبھی تیزی رہی ،کے ایس ای100 انڈیکس مزید96پوائنٹس کے اضافے سے 44587 پوائنٹس پر بند ہوا،60فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 26ارب روپے سے زائد کا منافع ہوااورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 30.90 فیصد زائد رہا۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی لی گئی، دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 45130پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔ بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے 45ہزارکی سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 10پوائنٹس کے اضافے سے 18268 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 30498 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ،مجموعی طور پر403 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 244 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 150 میں کمی اور 9میں استحکام رہا مجموعی سرمایہ بڑھ کر78 کھرب 92ارب روپے ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.