Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس ایل،ملتوی میچز 23مئی سے کروانے کی تیاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچز چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دئیے گئے تھے ۔اب ذرائع نے بتایا کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے ، بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کروانے کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے ، ان تاریخوں میں قرنطینہ کی مدت بھی شامل ہو گی۔ذرائع کے مطابق بائیوسکیور ببل کیلئے برطانوی کمپنی کیساتھ معاہدہ آخری مرحلے میں ہے ، گزشتہ غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت بائیو سکیور ببل بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.