Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دورہ جنوبی افریقہ، سرفرازاحمد کو نئی لائف لائن ملنے کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز دو دن کی دور ی پر ہے ، جمعہ کو سینچورین کے سپر سورٹس پارک میں پہلا ون ڈے ہوگا۔پاکستان نے ٹیم کمبی نیشن کیلئے سرفراز احمد کو ون ڈے میں موقع دینے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ سابق کپتان کو پہلے ون ڈے میں کھلائے جانے کا امکان ہے ۔سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلایا جائے گا۔ اس حوالے سے کپتان اور ہیڈکوچ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے ۔ سرفراز احمد کے کھیلنے کی صورت میں حیدر علی یا آصف علی میں سے کوئی ایک ڈراپ ہوگا۔آل راؤنڈر فہیم اشرف بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی تیاریاں جاری ہیں پچھلے تین دن سے بھرپور انداز میں ٹریننگ کی ہے ۔ ملک سے باہر سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی اور جنوبی افریقہ مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے ،امید ہے کہ پروٹیز کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انفرادی فارم سے مطمئن ہوں، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.