لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ماضی میں کرپٹ ظل سبحانی اور شوباز اعلیٰ نے محض شو بازی پر زور دیا۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں میں 2 نئی نہریں، 7 اکنامک زونز، 12 ہسپتال، 12 یونیورسٹیاں شامل ہیں، ایک ہزار کلو میٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈز، سکول لائبریرز، سائنس لیبز بھی منصوبوں میں شامل ہیں، تمام خاندانوں کو 7 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جائے گی، ایسے منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شروع کئے گئے منصوبے عوامی سہولت کے بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔