Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان بہت نازک دور سے گزررہاہے مثبت اقدامات سے پاکستان گرے لسٹ سے بچ گیا، محمود خان اچکزئی 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ (آئی این پی )پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سرکاری جماعتوں کے بیٹھک ہوتے رہے ہیں آج سرداراخترجان مینگل کی جانب سے ظہرانے کااہتمام کیا گیا اور اپوزیشن اکھٹی ہوگئی ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کسی شوق کیلئے نہیں بنایا گیابلکہ پاکستان کی تشکیل نو کیلئے یہ تحریک بنی ہے اس تحریک کا مقصد ملک میں پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ ،آئین اورقانون پر اس کے روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بناناہو جہاں کوئی کسی کا غلام و آقا نہیں ہوں ،انہوں نے کہاکہ یہاں میر غوث بخش بزنجو کو 14 سال جیل کی سزادی گئی صرف اس بنیاد پر کہ اس کی جیب سے جونوٹ ملااس پر لکھا تھا کہ ون یونٹ مردہ باد، میں نے مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں سرداراخترجان مینگل اور دیگر بلوچ بھائیوں سے پوچھے بغیر کہا تھاکہ اگر یہ گارنٹی دی جائے کہ بلوچ وطن کے وسائل پر بلوچ بچے کے اختیار کو تسلیم کیاجائے تو میں گارنٹی دیتاہوں کہ وہ آئیںگے ،پاکستان بہت نازک دور سے گزررہاہے مثبت اقدامات سے پاکستان گرے لسٹ سے بچ گیاہے لیکن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم یہاں آباد ہر ملت کو اس کا حق دیں ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت نے فیصلہ کیاکہ سینیٹ الیکشن مل کر لڑیںگے ،صحافیوں کے پوچھے گے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے محمودخان اچکزئی نے کہاکہ مولاناعبدالغفور حیدری ہمارے لیڈر ہے حکومت بلامقابلہ انتخاب سے متعلق ان سے رابطہ کرے ،انہوں نے کہاکہ بھائی دوسرے بھائی کے برابر ہوتاہے ،اگر ففٹی ففٹی پر بات بن جائیں تو بسم اللہ 12سیٹوں میں سے 6بی این پی اور جمعیت کودئےے جائیں اور 6بیل اور گائے کو دی جائیں ہم راضی ہے ،مولانافضل الرحمن سے درخواست ہے کہ 26مارچ کو لانگ مارچ کے بعد اضلاع میں رہ جانے والے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی جائیں کہ وہ ڈپٹی کمشنرز آفس کے سامنے لاپتہ افراد ،مہنگائی ودیگر کے خلاف دھرنا دیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.