Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا مشترکہ ہے ، غفور حیدری 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ آئی این پی ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے پی ڈی ایم اسلام آباد میں کامیابی حاصل کرلیں گی پی ڈی ایم تحریک عوامی ہے تاہم سینیٹ الیکشن کے باعث وقفہ آیا ہے لیکن سینیٹ الیکشن کے بعد اس نااہل و سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تحریک کو دوام بخشیں گے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے حکمران شو پیس کے طور پر کام کررہے ہیں جو اس حکومت کے خلاف نہیں اٹھے گا وہ ملک و قوم کا دشمن اور عوام کا خیر خواہ نہیں ہے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صبح فون کیاکہ وہ آرہے ہیں ملاقات میں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کی طرز پربلوچستان میں بلامقابلہ انتخاب عمل میں لائی جائیں تو ہم نے کہاکہ یہ خواہش تو اچھی ہے ہم نے اپنی بات ان کے سامنے رکھی ۔سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے 6نشستوں کیلئے کوئی بھی امیدوار باہر سے نہیں ہوگا نہ ہی کوئی یہاں خریدار اور بکاﺅ ہے ،ہمارے امیدوار مشترکہ ہوںگے ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے درمیان رشتے لین دین کا نہیں بلکہ سیاسی ونظریاتی رشتے ہیں ،انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی آئین کی خلاف ورزی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ آئین کا حال ہماری طرح ہے ،سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے والے بھی شادیانے بجا رہے ہیںہار کی جشن منانے والے یہ عجیب لوگ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.