کوئٹہ(آن لائن )سینیٹ انتخابات ،حکومت اور اپوزیشن میں سینیٹ کی نشستوں پر بلامقابلہ انتخاب کیلئے اتفاق نہ ہوسکا ۔پیر کے روز بھی بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری رہا،حکمران جماعتیں اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے سرتوڑ کوشش جاری ہے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انتخابات میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے کوئٹہ میں ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں پیر کو صادق سنجرانی کی سربراہی حکومتی وفد جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پہنچی جہاں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹرعثمان کاکڑ سمیت دیگر رہنما موجود تھے ملاقات کے دوران سینیٹ انتخابات کے حوالے صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کو 12میں سے 4نشستوں کی پیشکش کی گئی تاہم اپوزیشن نے حکومت کے پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر ففٹی ،ففٹی کا فارمولہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے یا پھر 5نشستیں ہوںاپوزیشن نے کہاکہ حکومت نے اگر اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا تو نقصان حکومت کا ہو گا ۔
مشرق مزید