Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی کا سلسلہ جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید سستی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہو رہی ہے، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی کرنسی کی قدر بحال ہو رہی ہے جبکہ امریکی کرنسی میں گراوٹ دیکھ رہی ہے۔ ملکی معیشت میں مثبت اعشاریے، مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے اثرات روپے پر پڑ رہے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.