Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کاٹن مارکیٹ : روئی کا بھاؤ 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور روئی کا بھاؤ فی من 11سال کی بلند ترین سطح12500 تا 13000 روپے پر پہنچ گیا جس کی سب سے بڑی وجہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں روئی کا بھاؤ بڑھنا ہے ۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10300 تا 12050 روپے ،پھٹی جو انتہائی قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 5000 روپے ، صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 10500 تا 12500 روپے اور پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 6100 روپے جبکہ صوبہ بلوچستان میں پھٹی بالکل ختم ہو چکی ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 800 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 11900 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.