Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : سیاسی غیر یقینی صورتحال ،گزشتہ ہفتے بدترین مندی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 362.63پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46227.65 پوائنٹس سے گھٹ کر 45865.02 پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 57.56 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19173.08 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31851.18 پوائنٹس سے کم ہو کر 31436.15 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 9 ارب 66 کروڑ 72 لاکھ 79 ہزار 388 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82 کھرب 7 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار 442 روپے ہو گیا۔گزشتہ ہفتے 4 دن مندی کی زدمیں رہی جس کی وجہ سے ان دنوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 965.68 پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ ایک دن کی تیزی میں انڈیکس 603.05 پوائنٹس ریکور کر سکا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال ، سینیٹ انتخابات پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹکراؤ کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جو مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.