Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دکی ، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کان کن جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی : چمالنگ کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے 400 سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں اور کانوں میں اکثر گیس بھرنے، مٹی کے تودے گرنے اور دھماکوں کے باعث حادثات کے واقعات معمول ہیں۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.