Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ شہر میں مزید 7مراکز سیل جبکہ 4مراکز پر جرمانے عائد کر دیئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے غیر معیاری و مضر صحت خوراک کی فراہمی پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں مزید 7 مراکز سیل جبکہ 4 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔ دیگر اضلاع میں بی ایف اے زونل ٹیموں کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لورالائی میں 12 اور ڈیرہ مراد جمالی (ضلع نصیر آباد) میں 6 کھانے پینے کے مراکز جرمانہ کیے گئے. جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں 4، اسپنی روڈ میں 1 میٹ شاپس کو بارہا تنبیہ کے باوجود دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے و صفائی کی ابتر صورتحال پر جبکہ مرچی فوڈ پوائنٹ اور بلوچ آئسکریم اینڈ جوس کارنر کو بالترتیب صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور باسی و خراب پھل اسٹور کرنے پر سربمہر کیا گیا، جرمانہ کیے گئے مراکز میں 2 ریسٹورنٹس 1 ہوٹل اور 3 میٹ شاپس شامل تھیں جن کے خلاف بی ایف اے حکام کے مطابق متفرق وجوہات و مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ لورالائی سے متصل بازار میں بی ایف اے زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوران معائنہ 7 جنرل اسٹورز سے مختلف زائد المعیاد اور غیرمعیاری و ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیں، 2 میٹ شاپس، 1 فروٹ شاپ اور 1 بیکری ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جن پر جرمانے عائد کرکے ناقص و زائد المعیاد اشیاء ضبط کر لی گئیں۔ اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں 4 جنرل اسٹورز کو بھی ایکسپائرڈ کھانے پینے کی اشیاء کی موجودگی، 1 بریانی شاپ کو چائنیز نمک کے استعمال اور 1 بیکنگ یونٹ کو غیر معیاری پروڈکشن و یونٹ میں گندگی پر جرمانہ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.