یہاں پرانے حکمراں نہیں اب مودی کو واضح جواب دیں گے، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ قوم کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو واضح جواب دیا جائے گا کیونکہ اب یہاں پہلے والے حکمران نہیں، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

یہ بات انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ ان کے ہمراہ کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) جمیل اختر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جو آج مودی کررہا ہے وہی ماضی میں ہٹلر بھی کیا کرتا تھا لیکن اب مودی کو واضح جواب دیا جائے گا، قوم کبھی بھی کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم میں اتنی جرأت ہے کہ اسے منہ توڑ جواب دے سکیں، اب پاکستان میں پہلے والے حکمران نہیں ہیں بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

حالیہ بارشوں میں کراچی کی صورتحال پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ آئی آئی چندریگر جیسی مصروف سڑک اس لیے نہیں ڈوبی کہ ہم نے برساتی نالے صاف کرلیے تھے تاہم اگر اس کا کریڈٹ کوئی اور لینا چاہتا ہے تو لے لے، کراچی میں لوگوں کے گھر ڈوبے ہیں جس کے لیے ہم سب اپنے ضمیر کو جواب دہ ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے میں ہمہ وقت مصرو ف رہا اور گھر والوں کے ساتھ عید بھی نہ مناسکا، وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس کے لیے وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں، ہمیں قائد اعظم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے بلیو اکنامی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کو شپنگ نیشن بنا کر رہیں گے جس طرح کراچی کے برساتی نالوں کو صاف کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعظم کی تقریرکے بعد مودی کو نیند نہیں آئیگی۔فردوس عاشق اعوان

جمعرات اگست 15 , 2019
مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گولی اور قید سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ڈی چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی آج کی تقریرکے بعد […]
وزیراعظم کی تقریرکے بعد مودی کو نیند نہیں آئیگی فردوس عاشق عوان Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط