یوکرین کے معاملے میں ٹرمپ کے احکامات پر عمل کیا، اعلیٰ امریکی سفارتکار

یورپی یونین میں امریکا کے سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے کارروائی کی سماعت کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے یوکرین سے صدر کے سیاسی حریف کے خلاف کارروائی کے بدلے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے معاہدے کی کوشش ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے مطابق کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والی سماعت کے دوران گورڈن سونڈلینڈ نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ امریکی صدر 2020 کے صدارتی انتخاب میں ان کے بڑے حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرین پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

گورڈن سونڈلینڈ کی گواہی پر سب کی خصوصی طور پر نظریں تھیں کیونکہ وہ ٹرمپ کے ساتھی تھے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سونڈلینڈ نے کہا کہ ‘ہم نے صدر کے حکم پر عمل کیا تھا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت کاروں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ ان کے ذاتی وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی گیولیانی کے ساتھ کام کریں۔’

گورڈن سونڈلینڈ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے نئے صدر وولودومیئر زیلینسکی کو ملاقات کی پیشکش کی تھی جبکہ گیولیانی نے مطالبہ کیا تھا کہ کیف، عوامی سطح پر اس بات کا اعلان کرے کہ وہ اس گیس کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جس میں جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بڑے عہدے پر فائز تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سب سے زیادہ تارکین وطن بچے امریکا میں قید ہیں، اقوام متحدہ

جمعرات نومبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کیلی فورنیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ ’آزادی سے محروم کر دیے گئے بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کا عالمی جائزہ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تارکین وطن بچے امریکی جیلوں میں قید ہیں۔ بین الاقوامی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔