یوم دفاع پاکستان آج قومی اور ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج قومی اور ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائے گا۔

1965ء کی جنگ کے 54 سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی خصوصی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع کی تقریبات کے حوالے سے ”آئیں چلیں شہید کے گھر“ نغمہ بھی جاری کیا ہے۔

یوم دفاع کی سب سے بڑی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہو گی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ اس بار یہ تقریب شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔

جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سمیت تمام نیول اور ائیر بیسز پر بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، وزیراعظم

جمعہ ستمبر 6 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں پھر بھی اس  پر عالمی دنیا خاموش کیوں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔