یمن میں بارودی سرنگ دھماکے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی

v

صنعا: جنگ زدہ یمن کے دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک 9 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کی بہن اور بھائی زخمی ہو گئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے ربیع یام میں بچے بکریاں چرا تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 سالہ مارش ربیع موقع پر ہی دم توڑ گیا، دھماکے کی زد میں آکر اس کا 7 سالہ بھائی ھمام اور 6 سالہ بہن صنع اللہ بھی زخمی ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہوا، یہ بارودی سرنگیں حوثی باغیوں نے زیر زمین بچھائی تھیں تاکہ یمن کی اتحادی افواج کو نشانہ بنایا جا سکے۔ باغی جنگجوؤں نے اس علاقے میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات زیر زمین نصب کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں دارالحکومت صنعا کے اکثر علاقوں پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے جب کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کی افواج صنعا سے باغیوں کا قبضہ چھڑوانے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں زیادہ تر جانی اور مالی نقصان شہریوں کا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے امریکی صدر کے عہدے پر نظریں جمالیں

اتوار نومبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email v نیو یارک: موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے وائٹ ہاؤس کا مکین بننے کے لیے کمر کس لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین بار نیو یارک کے میئر رہنے والے 77 […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔