ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے: اعتزاز احسن

0

لاہور: اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلا سے ایسے حملے کی توقع نہیں کی جاسکتی، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

قانون دان اعتزاز احسن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی سی کے باہر ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، وکلا تحریک کے دوران ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا تھا، گزشتہ واقعات پر ایکشن لیا جاتا تو آج یہ نہ ہوتا، وکلا کو چاہیئے تھا فیاض الحسن چوہان کو تحفظ دیتے، آج سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا معاملات مل بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں، ہم نے وکلا تحریک چلائی اور عوام کو شامل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.