ہمایوں سعید کی ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اس وقت اپنے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔اس ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ عدنان صدیقی اور عائزہ خان شامل ہیں، جبکہ اس ڈرامے کی منفرد کہانی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔اتنی بہترین کاسٹ کے ساتھ اس بات میں تو کوئی شک نہیں تھا کہ یہ ڈراما بھی کامیاب ہی ثابت ہوگا اور ہو بھی کچھ ایسا ہی رہا ہے۔مزید پڑھیں: ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی 12 سال بعد ڈرامے میں ایک ساتھیاد رہے کہ جب اس ڈرامے کی پہلی قسط سامنے آئی تھی تو اسے صرف 5 روز میں 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا اور اب دو روز قبل سامنے آنے والی اس کی نئی قسط بھی بےحد پسند کی جارہی ہے جبکہ ہمایوں سعید کے کام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔اس قدر تعریفوں کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر ڈالی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں سب کا بےحد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے پاس تم ہو کی گزشتہ رات نشر ہونے والی قسط کو اس حد تک پسند کیا’۔ہمایوں نے ڈرامے کی کاسٹ عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ہدایت کار ندیم بیگ اور لکھاری خلیل الرحمٰن کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اتنے پیار اور محبت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ڈرامے کی آخری قسط تھی یا شاید میرے کیریئر کی آخری قسط، سب کا بےحد شکریہ کہ انہوں نے میرے کردار دانش کو اس قدر پسند کیا’۔واضح رہے کہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی 12 سال بعد اس ڈرامے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2011 کے ڈرامے ‘محبت روٹھ جائے تو’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو ہم ٹی وی پر نشر ہوا۔’میرے پاس تم ہو’ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے، جن کے درمیان عدنان صدیقی کا کردار آجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایف اے ٹی ایف :منی لانڈرنگ کیلئے بےنامی کمپنیوں کے مشکوک کردار کا انکشاف

پیر اکتوبر 28 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے کرپشن اور جرائم کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر ‘گمنام شیل کمپنیوں’ کے استعمال کا انکشاف کردیا۔ایف اے ٹی ایف کی حالیہ رپورٹ میں کمپنی، […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔