ہالینڈ میں بحری جہاز کے کنٹینر سے 25 غیرقانونی تارکین برآمد

ایمسٹر ڈیم: یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے والے بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 25 مہاجرین برآمد ہوئے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ سے برطانیہ جانے والے ڈنمارک کے ایک بحری جہاز میں موجود اشیاء کو ٹھنڈا رکھنے والے ایک کنٹینر میں چھپائے گئے 25 پناہ گزین پکڑے گئے ہیں۔ یہ پناہ گزین کنٹینر میں چھپ کر سفر کر رہے تھے تاکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ جاسکیں۔

پولیس بحری جہاز کو روٹرڈم بندرگاہ لے گئی اور اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے سرد کنٹینر میں چھپ کر سفر کرنے والے پناہ گزینوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاحال پناہ گزینوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی تارکین وطن کو کنٹینروں کے ذریعے یورپ اسمگلکر کے ایسے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک ٹرک سے 39 مردہ پناہ گزین برآمد ہوئے تھے، 3 نومبر کو فرانس میں ایک ٹرک سے 30 پاکستانی پناہ گزین اور 5 نومبر کو یونان میں ایک ریفریجیریٹر ٹرک سے39 افغان تارکین وطن برآمد ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مہوش حیات کی بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

جمعرات نومبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور: (ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔ پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔