2014 سے مسلسل کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھا گورنر سٹیٹ بینک

0

کراچی (مشرق نیوز)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 2014 سے مسلسل کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھا،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ گیا،تاریخ میں کبھی بھی اتنابڑاخسارہ نہیں ہوا،گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2014 سے 2017 تک مالیاتی خسارہ معیشت پربوجھ رہا،معیشت کو دوسرابڑامسئلہ مالیاتی خسارہ ہے ،بڑھتے مالیاتی خسارے سے زرمبادلہ کے ذخائرگرتے رہے ،گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مشکلات کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جاناپڑا۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ نصف سے بھی کم ہوگیاہے،گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے برآمدات بڑھ رہی ہیں، مستقبل میں شرح سودکافیصلہ مہنگائی کی شرح دیکھ کرہوگا،مرکزی بینک شرح سودمیں اضافے سے مہنگائی کنٹرول کرسکتاہے۔

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 2014 سے مسلسل کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.