گزشتہ کاروباری ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی، سٹاک مارکیٹ میں تنزلی

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی رہا۔ ملکی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 67 پیسے گر گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزرنے والے کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 159.11 سے کم ہو کر 158.44 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار رہا۔

دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

29 جولائی سے 2 اگست کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 47 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160.158 سے کم ہو کر 159.11 روپے ہوگئی تھی۔

اس ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70 سے کم ہو کر 159.50 روپے کا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

توانائی کے شعبے میں بہتری، ریونیو 121 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

بدھ اگست 14 , 2019
اسلام آباد: مختلف اقدامات کے باعث توانائی کے شعبے میں بہتری سے اس کے ریوینیو نے 121 ارب روپے کے ریکارڈ کا ہدف حاصل کرلیا جبکہ لائن لاسز کی لاگت 16 ارب روپے (1.4 فیصد) رہی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر […]
توانائی کے شعبے میں بہتر ریونیو 121 ارب روپے سے تجاوز کرگیا - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط