گردشی قرضہ کم کر کے 10 ارب ماہانہ کر دیا، عمر ایوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ زیر گردش قرضوں میں اضافہ کم کر کے 10ارب ماہانہ کر دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں میں اضافے کی وجہ سابقہ حکومتوں کی احمقانہ پالیسیاں تھیں، زیر گردش قرضوں میں اضافہ انتیس ارب ماہانہ سے کم کر کے 10ارب ماہانہ کر دیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ روش پاور پلانٹ کو ڈیڑھ ارب کی ادائیگی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شفاف طریقے سے کریں گے، بین الاقوامی عدالتوں میں دیگر کمپنیوں کے کیسز کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر ہرجانے کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روش کمپنی دیگر کی طرح پاکستان کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں نہیں گئی اسلئے معاملہ عدالت سے باہر سیٹل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریکوڈک کیس؛ پاکستان کا 6.2ارب ڈالر جرمانے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

بدھ ستمبر 11 , 2019
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عالمی ثالثی کمیشن کے جرمانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کی احمقانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان پر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط