کین ولیمسن نے ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے عالمی کپ میں اپنے شاندار رویے اور تحمل مزاجی سے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے۔

ورلڈ کپ فائنل ٹائی ہونے کے بعد متنازع انداز میں انگلینڈ کو فاتح قرار دیے جانے کے باوجود کین ولیمسن کی تحمل مزاجی نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بہت متاثر کیا اور ان کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سری لنکا میں سیریز کے لیے موجود کین ولیمسن کو گزشتہ روز 8اگست کو اس وقت سرپرائز ملا جب مداح ان کی 29ویں سالگرہ کا کیک لے کر میدان میں پہنچ گئے۔

کٹونائیکے میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ میں پانی کے وقفے کے دوران شائقین ولیمسن کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان فوراً دوڑ کر شائقین کے پاس پہنچے، وہاں جا کر کیک کاٹا اور خود کیک کھانے کے ساتھ ساتھ شائق کو بھی کھلایا۔

اس کے بعد دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس ڈریسنگ روم میں پہنچی تو ان کی ٹیم نے بھی انہیں مبارکباد دی جبکہ بی جے واٹلنگ نے انہیں سالگرہ کا کیک بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی تنخواہ کیا ہے؟

ہفتہ اگست 10 , 2019
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور امسال کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔  پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، […]
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی تنخواہ کیا ہے؟ - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط