کورونا وائرس: ’تم مسیحا ہو قوم کے‘ جواد احمد کا ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

0

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اس جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پاکستانی گلوکار جواد احمد نے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس نے ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس وقت اس بیماری کے باعث ہزاروں لوگ مہلک وباء کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ وائرس کو ختم کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اپنا آپ بُھلا بیٹھے ہیں۔

جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی جان کا سوچے بغیر ان مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.