کوئٹہ: پشتون آباد میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، 5 افراد جھلس کر زخمی

0

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکج سے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقے پشتون آباد خوشحال خان روڈ کے نزدیک گلی میں خاتون نے صبح ناشتے بنانے کے لئے جیسے ہی ماچس جلائی تو ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی، گھر کے سربراہ کے مطابق رات ہیٹر جلا کر سو گئے، کسی پہر گیس اچانک چلی گئی اور کمرے میں گیس بھر گئی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.