کوئٹہ: تھانے کے قریب دھماکہ ، 9 افراد زخمی

کوئٹہ(بیورورپورٹ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ خروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا،پی ایم سی ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے اسپنی روڈ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، 8 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ بچہ زیر علاج ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پولیس وین پر حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، سروسزہسپتال منتقل

پیر اکتوبر 21 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور (اپنے نمائندے سے) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز،ہنگامی بنیادوں پر سروسزہسپتال منتقل ،سابق وزیراعظم کو بروقت علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے پر لیگی کارکنوں کاٹائر جلاکر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو صحت بگڑنے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔