کوئٹہ : ایرانی بسکٹ و سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0

مچھ(آن لائن) ریلوے پولیس اور اسپیشل برانچ نے پان پراگ ایرانی بسکٹ و سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کوئٹہ سے گوجرانوالہ جانیوالی جعفر ایکسپریس سے دوران چیکنگ 228پیکٹ پان پراک 26ڈنڈا غیر ملکی سگریٹ168پیکٹ ایرانی کیک برآمد کرلیا مبینہ اسمگلر گرفتار گزشتہ ایس ایچ او ریلوے پولیس مچھ حاکم علی نے مقامی میڈیانمائندہ عمران سمالانی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپیشل برانچ ریلوے پولیس محمد اسماعیل ودیگر اہل کاروں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن مچھ پر کوئٹہ سے گوجرانوالہ جانیوالی جعفر ایکسپریس میں کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران زیشان نامی مبینہ اسمگلر سے 228پیکٹ پان پراگ 26ڈنڈا سگریٹ 168پیکٹ ایرانی بسکٹ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور ان کیساتھ قانونی طریقے سے نمٹیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.