کشمیر کی آذادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیر کی اۤزادی کو اب کسی اۤئینی ترمیم سے روکا نہیں جا سکتا ،کشمیر کی آذادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی یوم سیاہ کے حوالے سےپشاور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک ہندوستان کے خلاف ہے اور یوم سیاہ منائی جا رہی ہے چودہ اگست کو ہم نے اپنی آذادی کا دن کشمیریوں سے جوڑ دیااب کشمیر کو پاکستان کے ساتھ جوڑینگے قائد اعظم کاسپاہی عمران خان اس مشن پر لگا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر بھارت کی مذمت کی جارہی ہے، عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ثابت کیا کشمیر کے بغیر یوم آزادی کی خوشیاں کم ہیں، کشمیر کو بالآخر پاکستان کے ساتھ جڑنا ہے، قائد اعظم کا سپاہی عمران خان کشمیریوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے، بھارت نے سیکولر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اقلیتوں کے ساتھ سلوک دیکھ لیں۔ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی جیت ہوئی ہے۔ مودی کی آج کی تقریر بھارتی عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، مودی نے خطے میں تھانیدار بننے کی کوشش کی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اقلیتوں کے ساتھ خصوصاً کشمیریوں کے ساتھ سلوک دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کل للکار کر بھارتی قیادت کو جواب دیا ہے۔ کل وزیر اعظم نے کہا جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جھنجوڑا، عمران خان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ روس نے بھارت کے خلاف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا

جمعہ اگست 16 , 2019
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کوپن ہیگن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط